سیالکوٹ :مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ان کے آبائی علاقے سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کا آپریشن بھی ہوا تھا۔ وہ کئی دہائیوں سے اہل حدیث مکتب فکر کی قیادت کر رہے تھے۔
پروفیسر ساجد میر کو پانچ مرتبہ سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا۔ وہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور علمی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔
ملک بھر سے سیاسی، دینی اور عوامی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار جاری ہے۔