پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کا نیا منصوبہ: مشعال ملک

01:14 PM, 3 May, 2025

اسلام آباد :مشعال ملک نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ نہ صرف ہندو بلکہ مسلمانوں اور غیر ملکیوں کو بھی اس سازش کا حصہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کا خاندان بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے.یاسین ملک سے بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، اور ہزاروں کشمیریوں کو جبراً جدا کیا جا رہا ہے.
مشعال ملک نے پریس کانفرنس میں  اقوام متحدہ سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری کے لیے کشمیر کے مسئلے کا حل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ "کشمیریوں کا قتل ہو رہا ہے، پانی پر مودی کی جارحیت جاری ہے۔

 مشعال ملک نے کہامشعال ملک نے بھارتی فوج کو جنگ کے لیے غیر تیار قرار دیا اور کہا کہ "ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے،" اور مودی کی حکومت کے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں