پاکستانی شہریوں کے فیک انکاؤنٹر کی منصوبہ بندی: بھارتی فوج کی نئی چال

01:09 PM, 3 May, 2025

اسلام آباد: بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی ایجنسیوں نے متعدد پاکستانیوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے مارنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ان افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت انہیں پاکستان سے آنے والے دہشت گرد کے طور پر پیش کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی ان افراد کی لاشوں اور پلانٹڈ ہتھیاروں کی ویڈیوز اور تصاویر تیار کر رہا ہے تاکہ ان افراد کو دہشت گرد ظاہر کیا جا سکے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے خلاف مزید جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ان افراد سے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیانات لینے کی بھی تیاریاں کی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ں 723 پاکستانیوں کی تفصیلات دی تھیں ۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج نے اس طرح کی کارروائیاں کی ہوں، اس سے قبل 24 اپریل کو بھارتی فوج نے آزاد جموں کشمیر کے شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو بارڈر کراس کرنے کی غلطی پر فیک انکاؤنٹر میں مار ڈالا تھا۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز کے لیے بدنام ہے، اور پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد بھارت میں مزید کشیدگی اور بے چینی پھیل گئی ہے۔

مزیدخبریں