اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی توقع ہے، جب کہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً کسانوں اور مسافروں کو موسمی حالات کے مطابق تیاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔