بیجنگ: چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
چینی صدر کے سابق مشیر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بارہا مطالبہ جائز ہے، اور عالمی برادری کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔