کراچی : دنیا بھر میں سال 2026 کے پہلے چاند گرہن کا فلکیاتی منظر دیکھا جا رہا ہے، تاہم پاکستان میں دن کی روشنی کے باعث شہری اس سحر انگیز نظارے کو دیکھنے سے محروم رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا باقاعدہ آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوا، جبکہ یہ اپنے عروج پر شام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچا۔
امریکی ریاستوں اور کئی ایشیائی ممالک میں چاند گرہن کا واضح نظارہ کیا گیا، جہاں چاند کا کچھ حصہ زمین کے سائے میں چھپ جانے سے وہ جزوی طور پر تاریک دکھائی دیا۔ پاکستان میں اس وقت سورج کی موجودگی اور دن ہونے کی وجہ سے چاند افق سے نیچے تھا، جس کی وجہ سے یہاں مکمل گرہن نہیں دیکھا جا سکا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک جزوی چاند گرہن ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان اس طرح آتی ہے کہ اس کا سایہ چاند کے صرف ایک حصے کو ڈھانپ لیتا ہے۔ اس طرح کے واقعات فلکیاتی تحقیق کے لیے انتہائی اہم تصور کیے جاتے ہیں۔
سال کا پہلا جزوی چاند گرہن؛ دنیا کے مختلف حصوں میں نظارہ، پاکستان میں مشاہدہ نہ ہوسکا
08:15 PM, 3 Mar, 2026