پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ریکوری، انڈیکس ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ کی سطح سے اوپر

09:49 AM, 3 Mar, 2026

کراچی :مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث گزشتہ روز ہونے والے بڑے کریش کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج حیرت انگیز واپسی  کی ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے اپنی کھوئی ہوئی قدر دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
    نمایاں اضافہ: 3,469 پوائنٹس،    تازہ ترین انڈیکس: 1,55,442 پوائنٹس،    فیصد اضافہ: تقریباً 2.28% کی بہتری ہوئی ہے۔ 
گزشتہ روز علاقائی کشیدگی اور جنگی خبروں کے باعث مارکیٹ میں پینک سیلنگ (خوف کے باعث فروخت) دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,51,972 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تھا۔ تاہم، آج مارکیٹ نے ان تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف اپنی پوزیشن مستحکم کی بلکہ 1,55,442 کے سنگِ میل پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں