سرکاری حج اسکیم 2026: فلائٹ آپریشن کا مکمل پلان جاری، پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ ہوگی

09:29 AM, 3 Mar, 2026

اسلام آباد :وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے رواں سال کے مبارک سفر کا مکمل نقشہ جاری کر دیا ہے۔ 18 اپریل سے شروع ہونے والا یہ آپریشن 34 روز تک جاری رہے گا، جس میں ڈیجیٹل سہولیات کو ترجیح دی گئی ہے۔ 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی پروازیں اڑان بھریں گی۔ ابتدائی 15 روز تک تمام عازمین کو پہلے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا تاکہ وہ زیارات مکمل کر سکیں۔ 4 مئی سے پروازوں کا رخ جدہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
 پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔حج 2026 کے آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے درج ذیل وسائل مختص کیے گئے ہیں ۔    کل عازمین: 1,19,000 سے زائد (67,230 مرد اور 51,846 خواتین)،۔   کل پروازیں: 468 (مدینہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں)۔    شراکت دار ایئر لائنز: پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال۔

مزیدخبریں