پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

10:20 PM, 3 Mar, 2025

اسلام آباد:پاکستان نے آئی ایم ایف کے ایک اور مطالبے کو کامیابی سے پورا کرتے ہوئے گرین انیشیٹو رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق، وزارت منصوبہ بندی نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ فراہم کی، جسے وزارت خزانہ کی ہدایت پر تیار کیا گیا۔ رپورٹ میں حکومت کے موسمیاتی اقدامات کی تفصیل دی گئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مطالبہ اہم تھا، اور میٹنگ کے دوران پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے آئی ایم ایف وفد کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے، اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کی میٹنگز کا بھی شیڈول تیار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں