اسلام آباد :پاکستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
مذاکرات میں وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے بات چیت کی، جس میں اوگرا کے چیئرمین اور وزارت پٹرولیم کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق، ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی تجویز کی مخالفت کی، اور وزیر پٹرولیم نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ ڈیلرز کی مشاورت سے اس عمل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے، اور ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بھی وزیر پٹرولیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔