قلات میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی

07:03 PM, 3 Mar, 2025

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مڈوے کے قریب گزر رہا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک دن قبل فائرنگ کے واقعے میں جمعیت علمائے اسلام کے 2 رہنما جاں بحق ہوگئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے رہنماؤں میں غلام سرور اور مولوی امان اللہ شامل ہیں، جنہیں تراسانی میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں اور اس کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

مزیدخبریں