بابر اعظم اب  پسندیدہ کھلاڑی نہیں رہے:سونیا حسین

04:14 PM, 3 Mar, 2025

کراچی: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ کھلاڑی نہیں ہیں۔ سونیا حسین نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

میزبان نے سوال کیا کہ "پاکستان کرکٹ ٹیم کا آپ کا فیورٹ کھلاڑی کون ہے؟" جس پر سونیا حسین نے بتایا کہ "اب تک میرے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔"

اداکارہ نے کہا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کوئی اور ہے، تاہم وہ اس کھلاڑی کا نام بتانے سے گریز کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر کو میں بے حد پسند کرتی ہوں، ان کی کرکٹ کی دنیا میں ایک خاص شناخت ہے اور آج بھی وہ الگ نظر آتے ہیں۔"

مزیدخبریں