پابندیوں اور جنگ سے جو حاصل نہ ہو سکا، وہ مزید جنگ سے بھی ممکن نہیں: عباس عراقچی

09:35 PM, 3 Jun, 2026

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جو اہداف پابندیوں اور جنگ کے ذریعے حاصل نہ کیے جا سکے، وہ مزید عسکری دباؤ اور کارروائیوں سے بھی حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ان ٹھکانوں کے خلاف دفاعی اقدامات کر رہی ہیں جنہیں امریکی استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت یا دشمنی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں اور جوابی کارروائیوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں