ابوظہبی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں متعدد کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بیٹنگ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے شبمن گل پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، تاہم سلمان علی آغا کو پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر جانا پڑا ہے۔
بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات درجے ترقی حاصل کی اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی چار درجے بہتری کے بعد 13ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی سرفہرست ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے جبکہ افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے سلمان علی آغا ایک درجے کمی کے بعد 11ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ شاداب خان 75ویں نمبر پر موجود ہیں۔