میئر لندن کی ہائی پروفائل پارٹی میں حریم شاہ کی انٹری؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

06:42 PM, 3 Jun, 2026

لندن :پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، اور اس بار وجہ ان کی لندن کے میئر کی آفیشل تقریب میں جاندار انٹری ہے۔ برطانوی دارالحکومت میں منعقدہ اس ہائی پروفائل تقریب میں جہاں اہم برطانوی سیاستدان موجود تھے، وہاں حریم شاہ کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا۔
    جہاں حریم شاہ کے مداح برطانوی سیاسی حلقوں تک ان کی رسائی کو سراہ رہے ہیں، وہاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صارفین یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ اہم سفارتی اور سیاسی تقاریب میں پاکستانی ٹک ٹاکر کی مستقل انٹری کے پیچھے کیا عوامل ہیں؟۔

مزیدخبریں