سٹیٹ بینک کا عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

07:23 PM, 3 Jun, 2025

کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون 2025 تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عید کی سرکاری تعطیلات کے تحت اس دوران تمام بینکاری سرگرمیاں معطل رہیں گی، اور بینک کے دفاتر بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں 6 تا 9 جون عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا۔

سٹیٹ بینک نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعطیلات سے قبل اپنے ضروری مالیاتی امور مکمل کر لیں، کیونکہ بینکنگ خدمات منگل 10 جون سے دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہوں گی۔

مزیدخبریں