ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 3.54 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

07:01 PM, 3 Jun, 2025

کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار ہے، اور مسلسل دوسرے روز بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط خالص سونا 1,000 روپے فی تولہ مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 786 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار 294 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 586 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 10 گرام چاندی 112 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 74 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر بڑھ کر 3,357 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جب فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے تک جا پہنچا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,058 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں