نیویارک : وہ باکسر جس نے صرف مٹھی بھر نہیں بلکہ پوری دنیا کے دل جیت لیے، "کنگ آف رنگ" محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 سال ہو چکے ہیں۔
61 فائٹس میں 56 فتح، سونی لسٹن کو شکست، اور جارج فورمین کو ناک آؤٹ کر کے عالمی ٹائٹل جیتنا محمد علی کی عظمت کی داستان ہے۔ 1964 میں اسلام قبول کر کے انہوں نے اپنے نام میں بھی تبدیلی کی اور اصولوں کے لیے کھڑے ہو کر انسانی حقوق کی عالمی علامت بنے۔
ویتنام جنگ میں حصہ لینے سے انکار کے باعث ان کا ٹائٹل چھینا گیا، مگر ان کی جرات نے انہیں تاریخ کا ایک لازوال باب بنا دیا۔ بیماری پارکنسنز نے جسم کو کمزور کیا، مگر محمد علی کا جذبہ کبھی ماند نہ پڑا۔
3 جون 2016 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے، مگر ان کی آواز آج بھی گونجتی ہے، اور ان کا چراغ آج بھی روشن ہے۔