وفاقی بجٹ 2025-26 کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب

03:55 PM, 3 Jun, 2025

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے منعقد ہوگا۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری صدر مملکت دے چکے ہیں، جس کے بعد اجلاس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں مہنگائی، محصولات، ترقیاتی منصوبے اور دفاعی اخراجات سمیت دیگر اہم امور شامل ہوں گے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں ممکنہ کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں بھی بجٹ کی کاپیاں پیش کی جائیں گی تاکہ ایوان بالا میں بجٹ پر بحث شروع کی جا سکے۔

مزیدخبریں