ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، پولیس نے پستول بھی برآمد کر لیا

03:10 PM, 3 Jun, 2025

اسلام آباد  : اسلام آباد میں فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا نام عمر حیات عرف کاکا ہے، جو خود بھی ٹک ٹاک پر سرگرم تھا اور مقتولہ کا قریبی دوست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزم فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کا پتہ چلا لیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں پیش آیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں