وزیراعلیٰ پنجاب کا سائیکل چلانے کے کلچر کو بڑھانے کی اہمیت پر زور

02:06 PM, 3 Jun, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکل چلانے کے کلچر کو عام کرنا بہت ضروری ہے۔ سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سائیکل نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ماحول کی حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یورپ میں آج بھی لوگ سائیکل کو روزمرہ کی سواری کے طور پر استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے یہاں کیوں نہیں؟ سائیکل چلانے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ آلودگی بھی کم ہوتی ہے اور ایندھن کی بچت بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سکول اور کالج کے بچوں کو سائیکل چلانے کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ وہ صحت مند رہیں اور ماحول کی حفاظت کریں۔ انہیں سائیکل کے فوائد کے بارے میں آگاہی دی جانی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے سائیکلنگ کو ترجیح دینی چاہیے، اور یو این او نے بھی سائیکل کو ماحول دوست اور سستی سواری تسلیم کیا ہے۔ پنجاب حکومت بھی صحت مند اور صاف ستھرا ماحول بنانے کے لیے سائیکل چلانے کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

مزیدخبریں