مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے عیدالاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی

12:53 PM, 3 Jun, 2025

رباطہ : مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام سے کہا ہے کہ اس سال قربانی نہ کریں۔ یہ پیغام وزیر اوقاف احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر دیا گیا۔

بادشاہ نے بتایا کہ ملک اس وقت سخت معاشی بحران اور خشک سالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشی کم ہو گئے ہیں اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے قربانی کرنا عام لوگوں کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی دین میں سنت مؤکدہ ہے، مگر موجودہ مشکل حالات میں اس میں چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ بادشاہ نے خود بھی دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سنت کی روح باقی رہے۔

بادشاہ کی اس اپیل کے بعد مویشی منڈیاں خالی ہو گئیں اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں سرکاری اہلکار لوگوں کے گھروں سے بھیڑیں لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مراکش کو سات سال سے خشک سالی کا سامنا ہے، جو اس فیصلے کی وجہ بنی ہے۔

مزیدخبریں