5 جولائی سے لاہور، اسلام آباد موٹروے پر نیا ٹول ٹیکس نافذ

08:36 PM, 3 Jul, 2026

لاہور: لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے (ایم-2) استعمال کرنے والے مسافروں کو 5 جولائی سے زیادہ ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا، کیونکہ قومی ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹول کی شرح میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

این ایچ اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق 5 جولائی سے ہوگا۔ اس کے تحت کار، جیپ اور ٹیکسی پر فی کلومیٹر ٹول فیس 3 روپے 98 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ویگنوں سے 6 روپے 68 پیسے اور کوسٹر گاڑیوں سے 9 روپے 34 پیسے فی کلومیٹر وصول کیے جائیں گے۔

اسی طرح بسوں کے لیے فی کلومیٹر ٹول 13 روپے 32 پیسے، ٹرکوں کے لیے 17 روپے 33 پیسے اور ہیوی ٹرکوں کے لیے 22 روپے سے زائد فی کلومیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے کا کہنا ہے کہ ایم-2 موٹروے کی آپریشن، مرمت اور بحالی کے لیے ایک نجی کمپنی کے ساتھ 20 سالہ شراکت داری کا معاہدہ موجود ہے۔ ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ اسی معاہدے کی شرائط کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت معاہدے کے تیرہویں سال میں ٹول فیس میں 7 فیصد سالانہ اضافہ نافذ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں