رجب بٹ اور درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی کی خبریں بے بنیاد قرار

06:26 PM, 3 Jul, 2026

لاہور:سوشل میڈیا پر یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکارہ درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں، جنہیں دونوں شخصیات سے وابستہ افراد نے مسترد کر دیا۔

چند سوشل میڈیا صفحات پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجب بٹ اور درِفشاں سلیم ایک دوسرے سے خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ یہ دعویٰ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

تاہم رجب بٹ نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تصدیق ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تنقید کی۔

دوسری جانب درِفشاں سلیم کی میک اپ آرٹسٹ نے بھی وائرل دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اداکارہ کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

افواہوں کے بعد دونوں فنکاروں کے مداح بھی میدان میں آ گئے اور بے بنیاد خبروں کے پھیلاؤ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر کسی تصدیق کے مشہور شخصیات سے متعلق سنسنی خیز خبریں شیئر کرنے کے رجحان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ایسے صفحات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مزیدخبریں