پاکستانی اعلیٰ قیادت کا تہران کا دورہ،  فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے

02:59 PM, 3 Jul, 2026

اسلام آباد/تہران: پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت اہم دورے پر ایران پہنچ رہی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ایران میں اہم سرکاری تقریبات میں شرکت کرے گا اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ایران کے دورے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف 4 جولائی کو ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات شیڈول ہے۔ وزیراعظم انقرہ میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔

مزیدخبریں