کاہنہ سانحہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز متاثرہ علاقے پہنچ گئیں

01:29 PM, 3 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاہنہ پہنچ گئیں جہاں وہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی اور جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک دینے کے علاوہ واقعے کی مکمل رپورٹ بھی طلب کریں گی۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں 14 بچے جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

انتظامیہ کے مطابق ذمہ داران کے تعین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں