دانہ سر حادثہ: مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 جاں بحق، متعدد زخمی

11:32 AM, 3 Jul, 2026

شیرانی: بلوچستان کے علاقے دانہ سر میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے دوران مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق بس میں ابتدائی طور پر 36 مسافر سوار تھے جو کوئٹہ سے پشاور جا رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں خراب ہونے والی ایک اور بس کے 12 مسافروں کو بھی حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار کیا گیا، جس کے بعد بس میں مجموعی طور پر 48 افراد موجود تھے۔

حکام کے مطابق بس اچانک توازن کھو بیٹھنے کے بعد گہری کھائی میں جا گری اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

انتظامیہ کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں