وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے

11:32 PM, 3 Jul, 2025

باکو: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے شہر کاراباخ پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

کاراباخ آمد پر آذربائیجان کے اعلیٰ حکومتی اور سفارتی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی تعاون، معاشی روابط اور مشترکہ ترقی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس موقع پر وہ دیگر شریک عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
 
 

مزیدخبریں