اسلام آباد: عالمی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنی ربع صدی پر محیط سرگرمیوں کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے ملک بھر میں اپنے تمام آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، مائیکروسافٹ کی جانب سے پاکستانی عملے کو حال ہی میں مطلع کیا گیا کہ ادارہ ملک میں اپنا کاروبار بتدریج بند کر رہا ہے۔
اس پیش رفت کی تصدیق مائیکروسافٹ پاکستان کے سابق کنٹری ہیڈ، جواد رحمٰن نے لنکڈ اِن پر کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کمپنی نے جون 2000 میں پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا، جو صرف ایک پیشہ ورانہ ذمہ داری نہیں تھی بلکہ ایک وژن تھا، جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنا تھا۔