کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم، صحت، روزگار اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 93 ہزار سے زائد اساتذہ شفاف طریقے سے بھرتی کیے گئے، 5 ہزار بند اسکول دوبارہ کھول دیے گئے اور پارکنگ فیس ختم کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، محض نعرے لگانے پر نہیں۔