بانی پی ٹی آئی کے بیانات سے ریاستی ادارے نشانے پر، ضمانت مسترد:عدالتی فیصلہ

04:59 PM, 3 Jul, 2025

لاہور: 9 مئی کے ہنگامہ خیز واقعات میں بانی تحریکِ انصاف کی ضمانتیں لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دیں۔
عدالت نے کہا کہ قیادت کا کردار عام شریک ملزموں سے مختلف ہوتا ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے الفاظ نے عوامی جذبات کو مشتعل کیا، جس کا نتیجہ قومی املاک کو نقصان کی صورت میں نکلا۔


عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ موجود شواہد , بشمول آڈیو، ویڈیو اور تقاریر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔

مزیدخبریں