پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

11:54 AM, 3 Jul, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہیں۔ جمعرات کے روز مارکیٹ نے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا اور پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور مارکیٹ میں 800 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 131,325 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یہ اضافہ اس ہفتے کے مسلسل تیسرے دن دیکھا گیا ہے۔ منگل کو، یعنی نئے مالی سال کے پہلے دن، مارکیٹ میں 2,572 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا، اور انڈیکس 1,28,199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ بدھ کو بھی مارکیٹ میں تیزی رہی، اور مزید 2,144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 1,30,344 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

دوسری طرف کرنسی مارکیٹ میں بھی ہلکی پھلکی تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 283.80 روپے پر آ گیا، جو پہلے 283.95 روپے پر تھا۔

مزیدخبریں