اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار

03:10 PM, 3 Jul, 2025

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک نیا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری ہوگا  چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین۔

چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر نے بتایا کہ اس فیصلے پر فوری کارروائی کے بجائے پہلے دو ہفتے تک شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں کے بعد اگر موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا ہوا تو جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ پہننے سے اگر کوئی حادثہ ہو بھی جائے تو جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں