استور: برزل ٹاپ پر برفانی تودے گرنے سے 3 سکیورٹی اہلکار شہید

07:34 PM, 3 Jan, 2026

استور:استور کے علاقے برزل ٹاپ پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودے گرنے سے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جاں بحق ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب سنو کلیئرنس آپریشن کے دوران پیش آیا۔ شہداء کی قربانی کے باعث علاقے میں جاری برف ہٹانے اور حفاظتی مشن متاثر ہوئے۔

مزیدخبریں