سونے کی قیمت میں مزید کمی: فی تولہ 4700 روپے سستا

06:25 PM, 3 Jan, 2026

کراچی: گزشتہ روز سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہو چکا تھا، مگر آج یہ دوبارہ سستا ہوگیا ہے۔

اب سونا 4700 روپے فی تولہ سستا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی آئی ہے، جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونا 47 ڈالر سستا ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 4332 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت میں 106 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد قیمت 7756 روپے ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں