ایم کیو ایم کی کراچی بچاؤ مہم، ڈاکٹر فاروق ستار کا اہم اعلان

03:56 PM, 3 Jan, 2026

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملکی بقا اور ترقی کراچی کی سلامتی اور استحکام سے جڑی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر کے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا، سڑکیں خستہ حال ہیں اور بنیادی سہولیات متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے سب سے پہلے کراچی کو مضبوط اور محفوظ بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر معیشت میں اپنا کردار ادا کرے گی اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

مزیدخبریں