وینزویلا پر امریکی حملے، صدر مادورو محفوظ مقام پر منتقل

01:18 PM, 3 Jan, 2026

وینزویلا :وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں امریکی حملوں کے بعد صدر نکولس مادورو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور صدارتی محل چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔ دھماکوں کے بعد صدارتی محل کے آس پاس ٹینک گشت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراکس میں سائرن بج رہے ہیں اور میزائل حملے جاری ہیں۔ حملے وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز اور کراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں کیے گئے۔
وینزویلا حکومت نے امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

مزیدخبریں