اسلام آباد :پاکستان ایئرفورس نے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور کم بلندی پر پرواز کر کے دشمن کے ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دے سکتا ہے۔
تیمور میزائل کی کامیابی سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ میں پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے حصہ لیا، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ٹیم کو مبارکباد دی۔
پاک فضائیہ کا تیمور کروز میزائل کامیاب، 600 کلومیٹر تک اہداف نشانہ بنا سکتا ہے
12:18 PM, 3 Jan, 2026