کیرالہ /نئی دہلی /نیویارک :نام نہاد شائننگ انڈیا میں جعلی ڈگریوں اور رشوت کے ذریعے امریکی H-1B ویزوں کے اجرا کا منظم نیٹ ورک سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی قونصل خانوں میں جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے نوجوانوں کو ویزے جاری کیے جانے کے سنگین انکشافات ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے دور میں امریکا میں ملازمتوں کے نام پر جعلی ڈگریوں کا منظم مافیا پورے بھارت میں سرگرم رہا، جو بھاری رقوم کے عوض ویزا دلوانے میں ملوث تھا۔
کیرالہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے سے وابستہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک کے مزید کرداروں کی گرفتاری متوقع ہے۔
بھارت میں جعلی ڈگریوں پر امریکی H-1B ویزوں کا نیٹ ورک بے نقاب، کیرالہ پولیس کی بڑی کارروائی
11:51 AM, 3 Jan, 2026