پی ایس ایل کا عالمی کرکٹ میں دھماکا: میڈیا رائٹس کی قیمت میں 149 فیصد اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

10:01 PM, 3 Feb, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) نے عالمی مارکیٹ میں اپنی قیمت کا سکہ جما دیا۔ پی ایس ایل الیون کے بین الاقوامی میڈیا حقوق کی فروخت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کے بعد یہ لیگ ملک کا سب سے بڑا تجارتی برانڈ بن کر ابھری ہے۔ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں میڈیا رائٹس کی قیمت میں 149 فیصد اضافہ ہوا۔ 'ولی ٹیکنالوجیز' نے پی سی بی کی ریزرو پرائس سے زائد کی بولی لگا کر انٹرنیشنل میڈیا رائٹس (بشمول عالمی مارکیٹ، سوائے بھارت) اپنے نام کر لیے۔
 اس ریکارڈ اضافے نے پی ایس ایل کو دنیا کی ٹاپ ٹی 20 لیگز کی صف میں مزید مستحکم کر دیا ہے۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ لیگ کے معیار اور عالمی مقبولیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے اسے پی ایس ایل کے برانڈ پر دنیا کے اعتماد کی فتح قرار دیا۔
2016 سے شروع ہونے والا پی ایس ایل کا سفر اب ایک ایسی منزل پر پہنچ چکا ہے جہاں اس کی تجارتی قدر (Commercial Value) میں ہر سال کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے، جو نہ صرف کرکٹ بلکہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی مثبت اشارہ ہے۔

مزیدخبریں