رشمیکا مندانا نے وجے دیوراکونڈا سے شادی کی تاریخ کا اشارہ دے دیا

08:53 PM, 3 Feb, 2026

ممبئی: جنوبی اور ہندی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے ساتھی اداکار و پروڈیوسر وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کی تاریخ 26 فروری کو ہونے کی ضمنی تصدیق کی ہے۔

کئی ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں اس ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، اور اب رشمیکا نے بظاہر اس بات کی تائید کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب راجستھان کے تاریخی شہر اودے پور میں منعقد ہوگی۔ اگرچہ ان کی منگنی کی خبر اکتوبر 2025 میں سامنے آئی تھی، دونوں نے اب تک اس بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

حال ہی میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ اداکارہ نے پاپارازی سے گفتگو میں شادی کی تاریخ کی تصدیق کی۔

دسمبر میں جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ شادی کے بعد حیدرآباد میں فلمی دوستوں کے لیے ایک استقبالیہ پارٹی بھی رکھی جائے گی۔ تاہم، ابھی تک جوڑے کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔

ایئرپورٹ پر ایک ویڈیو میں رشمیکا کو مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے اور شادی کی مبارکباد پر مسکراتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے ان کے قریبی حلقے یہ سمجھ رہے ہیں کہ شادی کی تقریبات جلد شروع ہونے والی ہیں۔

مزیدخبریں