ای سی سی کا بڑا فیصلہ: تعلیم اور ترقیاتی سکیموں کیلئے اربوں کے فنڈز جاری، الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب

07:47 PM, 3 Feb, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے اجلاس میں متعدد مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے اہم فیصلے درج ذیل ہیں۔
1. تعلیم اور وظائف:    تعلیمی وظائف اور نئے تعلیمی پروگراموں کے لیے 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری۔
    ملک بھر میں سکولوں سے باہر (Out of School) بچوں کو تعلیم دینے کے لیے خصوصی اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا

2. بلدیاتی انتخابات اور فنڈز:    پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے گئے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز پر مزید وضاحت طلب کر لی گئی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کی جائے۔
3. سکیورٹی اور دفاعی امور:    ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے 87 لاکھ 90 ہزار روپے کی منظوری۔     داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے۔
4. ترقیاتی منصوبے اور ریلیف:     اسلام آباد میں سی ڈی اے کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDG) کے تحت اسکیموں کے لیے فنڈز منظور ہوئے۔     کسٹمز کی جانب سے ضبط شدہ امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ۔

مزیدخبریں