پاکستان میں سونے کی قیمت میں 24ہزار روپے کابڑا اضافہ

05:36 PM, 3 Feb, 2026

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی حد سے آگے نکل گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 576 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، جہاں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 137 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 813 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں