اسلام آباد : قازقستان کے صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال روایتی جوش و خروش اور سفارتی پروٹوکول کے ساتھ کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کر کے پاک-قازق دوستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے گئے اور گارڈ آف آنر کے لیے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ قازق صدر کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اہم وزراء اور کاروباری شخصیات کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس دورے کا محور "اقتصادی شراکت داری" ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ، دفاعی تعاون اور وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے ریلوے اور سڑکوں کے جال بچھانے سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اپنی "لوک سینٹرل ایشیا" پالیسی کے تحت قازقستان کے ساتھ تجارت کو اربوں ڈالر تک لے جانے کا خواہشمند ہے۔
اسلام آباد: قازق صدر کا دو روزہ تاریخی دورہ، وزیراعظم اور صدر مملکت نے ریڈ کارپٹ استقبال کیا
05:12 PM, 3 Feb, 2026