فتنہ الہندوستان‘ کا گھناؤنا چہرہ عیاں: دہشت گردوں سے نائٹ ویژن گوگلز، بلٹ پروف جیکٹس اور نشہ آور ادویات برآمد

04:20 PM, 3 Feb, 2026

کوئٹہ،راولپنڈی: بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ملنے والا سامان ان کی غیر ملکی سرپرستی کی گواہی دے رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد جدید ترین کمبٹ گیرز (Combat Gears)، بندولئرز، بلٹ پروف جیکٹس اور وائرلیس سیٹس سے لیس تھے۔

سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بے حس کرنے والی نشہ آور ادویات اور انجیکشنز بھی ملے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان عناصر کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہ تمام شواہد 'فتنہ الہندوستان' کے براہِ راست ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں

مزیدخبریں