سیالکوٹ سٹالینز کی بڑی کامیابی: سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو  سمتھ پی ایس ایل جوائن کریں گے

04:06 PM, 3 Feb, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی تشکیل کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ سیالکوٹ  سٹالینز نے اپنی پہلی ہی انٹری میں کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام اپنے ساتھ شامل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
 پی ایس ایل کی پالیسی کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا ہے۔
سٹیو اسمتھ جیسے بڑے اسٹار کی شمولیت پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیالکوٹ کے شائقین میں اس خبر کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اسمتھ کی شمولیت سے ٹیم کا مڈل آرڈر انتہائی مضبوط ہو جائے گا۔

مزیدخبریں