امن اور استحکام کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم اہم اور قابل قبول ہے ، طیب اردگان

03:59 PM, 3 Feb, 2026

استنبول : ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام میں امن اور استحکام کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم اہم اور قابل قبول ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے یہ بھی واضح کیا کہ شمالی شام کا مسئلہ خونریزی کے بغیر حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج سے سعودی عرب اور مصر کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں، جس دوران وہ ان دونوں برادر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات کریں گے۔ اس دورے میں ایران کی سیاسی حالت اور غزہ کی تعمیر نو جیسے اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اردگان نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شام کے بحران کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اقدامات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں