واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات کے نتیجے میں ایک معاہدہ ضروری ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وینزویلا کے لیے بھیجے گئے بحری بیڑے سے بڑا ایک بحری بیڑہ ایران کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اسٹیو وٹکوف کی ایرانی وزیر خارجہ سے جمعے کو ہونے والی ملاقات کی تصدیق بھی کی۔
یوکرین اور روس کی جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے اور انہیں اس حوالے سے اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔
ٹرمپ نے اپیسٹین اسکینڈل سے اپنے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اس کے علاوہ، امریکی صدر نے اہم معدنیات کے اسٹریٹجک ذخیرے کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ امریکی صنعتوں کے لیے اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔