پاکستان کی ہنگامی مدد: سیلاب زدگان کے لیے امدادی ٹیم اور سامان سری لنکا پہنچ گیا

09:08 PM, 3 Dec, 2025

کولمبو: وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات پر پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور ضروری سامان لے کر سری لنکا پہنچ گیا۔ یہ اقدام سری لنکا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لیے کیا گیا۔

پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے طیارے کے ذریعے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمیشنر نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے مزید 200 ٹن امدادی سامان جلد بحری راستے کے ذریعے سری لنکا بھیجا جائے گا۔ سری لنکن حکام نے پاکستانی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے تعاون کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

یہ اقدام پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات اور ہنگامی صورتحال میں باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں