گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی اداروں کو عوام کے قریب لانا ضروری ہے: میاں عامر محمود

05:47 PM, 3 Dec, 2025

اسلام آباد: میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ قیادت کی اصل پہچان قوم کی ترقی کے فیصلے کرنا یا نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی قیادت کو سب سے بہترین ماڈل قرار دیا اور کہا کہ قیادت عام طور پر مڈل کلاس سے ابھرتی ہے۔

میاں عامر محمود نے زور دیا کہ ہر فرد اور حکومت کو اپنے اعمال کا عوام کے سامنے جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس بہتر بنانے کے لیے حکومتی اداروں کو عوام کے قریب لانا ضروری ہے۔

انہوں نے ملک کے موجودہ انتظامی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں سہولیات میں فرق اور بڑے شہروں پر بوجھ بڑھنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر ڈویژن کو صوبہ بنا کر انتظامی نظام مضبوط اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

عالمی موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں 31، نائیجیریا میں 27 اور روس میں 46 صوبے ہیں، جبکہ پاکستان میں ایک صوبہ بہت بڑے علاقے پر مشتمل ہے جس سے انتظامی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں